لاہور یوں کے لئے خوشخبری ،لیسکو نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کااعلان کر دیا

لاہور یوں کے لئے خوشخبری ،لیسکو نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو ...
لاہور یوں کے لئے خوشخبری ،لیسکو نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کااعلان کر دیا

  

لاہور( این این آئی )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کااعلان کر دیا ۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی عدم موجودگی میں بھی مسجد قاسم علی میں چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جاری

تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں چیف ایگزیکٹو لیسکو نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جبکہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ٹیلی فون نمبرفراہم کر دئیے گئے ہیں۔صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 0347-0010222 , 0347-0010333 , 0347-0010444 0347-0010888 , پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بارش اور طوفان کی صورت میں ایس ڈی او، ایکسئن اور فیلڈ سٹاف دفتر میں حاضر ہوگا۔سٹور کاسٹاف بھی دفتر میں حاضر رہے گا تاکہ سامان لینے کی صورت میں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ایکسئن پی ڈی سی فوکل پرسن ہوں گے اور بجلی فراہمی سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے۔

مزید :

لاہور -