’’کائرہ تو۔۔۔‘‘ قمر الزمان کائرہ کے بارے میں عمران خان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

’’کائرہ تو۔۔۔‘‘ قمر الزمان کائرہ کے بارے میں عمران خان کی ایک ایسی ویڈیو ...
’’کائرہ تو۔۔۔‘‘ قمر الزمان کائرہ کے بارے میں عمران خان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر سیاستدان قمر الزمان کائرہ عمومی طور پر عمران خان کے بارے گفتگو کرتے ہوئے زیادہ تلخ الفاظ کا چناﺅ نہیں کرتے اور حال ہی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ایسا ہی بیان بھی سامنے آ یا تھا جس میں انہو ں نے کہا کہ عمران خان ان کیلئے اچھے جذبات رکھتے ہیں تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمرا ن خان ان کیلئے اچھے جذبات رکھتے ہیں اور ان کا انہوں نے اظہار بھی کیا تاہم دوسری جانب اب عمران خان کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس کی قمرالزمان کائرہ نے بالکل بھی توقع نہ کی ہو گی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ عمران خان کچھ رہنماﺅں اور دوستوں کے درمیان بیٹھے کھانا تناول فرما رہے ہیں اور اس دوران ہلکے مزاج میں گفتگو بھی جاری ہے جبکہ سیاست بھی چھیڑی جار ہی ہے اسی دوران عمران خان قمر الزمان کائرہ کو ’بیوقوف ‘کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’’ وہ کائرہ تو بیوقوف ہے بہت بڑا“ تاہم عمران خان کے الفاظ آپ نیچے دی گئی ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -