پورے سویمنگ پول میں بجلی دوڑ گئی، اور اس کے اندر بچے درد سے چیخ اٹھے، دیکھتے ہی منیجر نے ان کو بچانے کیلئے پانی میں چھلانگ لگادی لیکن وہ بھی۔۔۔ترکی سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

پورے سویمنگ پول میں بجلی دوڑ گئی، اور اس کے اندر بچے درد سے چیخ اٹھے، دیکھتے ...
پورے سویمنگ پول میں بجلی دوڑ گئی، اور اس کے اندر بچے درد سے چیخ اٹھے، دیکھتے ہی منیجر نے ان کو بچانے کیلئے پانی میں چھلانگ لگادی لیکن وہ بھی۔۔۔ترکی سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی کے صوبے سکاریا کے ایک واٹر پارک میں اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب پانی میں نہاتے ہوئے تین بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ انہیں بچانے کی کوشش میں واٹر پارک کا منیجر اور اس کا بیٹا بھی جان سے گیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ اکائزی شہر کے واٹر پارک میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق واٹر پارک میں موجود 12، 15 اور 17 سال کے تین بچوں کو کرنٹ لگا تو انہیں بچانے کیلئے 58 سالہ منیجر اور اس کا 30 سالہ بیٹا بھی پانی میں اتر گئے اور وہ دونوں بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ پانی میں کرنٹ کیسے آیا تاہم متعلقہ حکام معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -