ایتھوپیا کیوزیراعظم کی ریلی میں دھماکا،متعددافرادہلاک وزخمی

ایتھوپیا کیوزیراعظم کی ریلی میں دھماکا،متعددافرادہلاک وزخمی
ایتھوپیا کیوزیراعظم کی ریلی میں دھماکا،متعددافرادہلاک وزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عدیسا بابا (صبا ح نیوز)ایتھوپیا کے دارالحکومت میں وزیراعظم کی ریلی میں دھماکے سے متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیسا بابا میں نومنتخب وزیراعظم عیبی احمد کی ریلی میں دھماکاہوا، دھماکے سے متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ریلی کے انعقاد کا مقصد وزیراعظم کی حمایت کااظہارکرناتھا۔دھما کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ دھماکا ان قوتوں کااقدام ہے جوملک کویکجا نہیں دیکھنا چاہتے۔ریلی کے منتظمین نے بتایاکہ یہ ایک گرینڈ دھماکاتھا، کسی نے اس سٹیج پر گرینیڈ پھینکنے کی کوشش کی جس پر وزیراعظم موجود تھے، تاہم وزیراعظم اس دھماکے میں محفوظ رہے۔