بھارتی جنگی جنون، امریکا سے24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان
نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے اپنے جنگی جنون کی تسکین کے لئے امریکا سے24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان کر دیا، 2 ارب ڈالر کے معاہدے کومودی سرکار کی جانب سے جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت امریکا سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے جب کہ مودی سرکار کی جانب سے معاہدے کو جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔اس معاہدے کے تحت بھارت امریکا سے 24 ہیلی کاپٹر خریدے گا جو S-70B سکورسکی سیریز کے ہیں اگلے ماہ کی6 تاریخ کو بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات سے قبل مودی سرکار کی جانب سے اس معاہدے کو منظوری ملنے کا امکان ہے۔