جرمنی نے سویڈن کو 1-2 سے شکست دے دی 

جرمنی نے سویڈن کو 1-2 سے شکست دے دی 
جرمنی نے سویڈن کو 1-2 سے شکست دے دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا فٹبال میچ میں جرمنی نے سویڈن کو1-2سے ہرا کر جیت اپنے نام کر لی ۔ 
تفصیلات کے مطابق جرمنی اور سویڈ ن میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس دوران کھیل کے آخری لمحات نے ٹونی کروز نے گول کر کے جرمنی کو فتح دلا دی ۔سویڈن کی جانب سے ٹویوینن نے 32ویں منٹ میں گول کیا تھا جس پر جرمنی کے روئس نے گول کر کے میچ برابر کردیا ، بعدازاں ٹونی کروز کی جانب سے کیا گیا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ جرمنی فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن ہے جس پر دیگر ٹیموں کی نسبت ٹائٹل کا دفاع کرنے کا دباو بھی زیادہ ہے۔ 

مزید :

کھیل -