کراچی میں آئندہ ہفتے سے بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آئندہ ہفتے سے بوندا باندی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ہفتے سے بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیاہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق آئندہ آنے والے ہفتے شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے ہفتے صبح و شام کے اوقات میں شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شہر کا درجہ حرارت 33سے36ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔