نوشہرہ:درانی فیملی کا انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے گریند جرگہ
نوشہرہ(بیورورپورٹ)درانی فیملی کا نوشہرہ کلاں میں آئندہ کے لئے سیاسی لائحہ عمل کے اعلان اور 2018 کے عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنے کیلئے گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں درانی فیملی کے اہم شخصیات سمیت نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جرگے میں درانی خاندان کے تمام افراد نے مختلف تجاویز پیش کئے اور فیصلہ کیاگیا کہ چند دنوں میں اپنی سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور اتفاق رائے سے کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اعلان بھی کریں گے اور لائحہ عمل طے کرنے کا اختیار سابق کنٹرولر اکبردرانی کو دے دیا اس سلسلے میں نوشہرہ کلاں کے علاقہ کابل ریور میں سابق ناظم آصف درانی کی رہائشگاہ پر درانی فیملی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سابق بیوروکریٹ اکبر درانی منعقد ہوا اجلاس میں سابق ناظم آصف درانی نوجوان سیاسی و سماجی رہنما محمدرمیض درانی ،عمیر درانی سمیت دیگر ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شروع دن سے نوشہرہ کلاں کے عوام کو سیاسی لوگوں نے نظرانداز کررکھا ہے اور نوشہرہ کلاں کے نوجوان بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن نوشہرہ کلاں کے عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے والے اسمبلی میں پہنچ کر نوشہرہ کلاں کے غریب عوام کو نظرانداز کردیتے ہیں اس لئے درانی فیملی اس بار سوچ سمجھ کر نوشہرہ کلاں کے عوام کی ترقی اور نوشہرہ کلاں کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ایسے امیدوار کا ساتھ دے گی جو نوشہرہ کلاں کے عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہو۔