شہبازشریف 2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف 2 روزہ دورے پرکل کراچی جائیں گے۔
عام انتخابات کے قریب آتے ہی تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہیں ۔مسلم لیگ (ن) 25جون سے کراچی سے انتخابی مہم شروع کرے گی جس کے سلسلہ میں مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف 2 روزہ دورے پر کل کراچی جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔