شیخ وقاص اکرم کا ( ن)لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار

شیخ وقاص اکرم کا ( ن)لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار
شیخ وقاص اکرم کا ( ن)لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار

  

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخ وقاص اکرم نے این اے 115 جھنگ سے( ن) لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ شہباز شریف کو بتادیا تھا کہ مجھے ٹکٹ نہیں چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لوں گا۔اسی حوالے سے میں نے کئی روز سے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ جھنگ میں ان کے بینروں پر آزاد امیدوار لکھا گیا ہے اس کے باوجود (ن )لیگ نے ان کو ٹکٹ جاری کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /جھنگ