عام انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، لاہور کے 3 حلقے مرکز نگاہ بن گئے

عام انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، لاہور کے 3 ...
عام انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، لاہور کے 3 حلقے مرکز نگاہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)25جولائی کو عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ میں کانٹے کے مقابلے متوقع ہے تاہم صوبائی دارالحکومت لاہور کے 3 حلقے مرکز نگاہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدوار آمنے سامنے ہوں گے،تاہم این اے131میں سب سے بڑا مقابلہ ہوگا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورخواجہ سعدرفیق مدمقابل ہوں گے،
اسی طرح لاہورکے حلقے این اے125 میں کانٹے کے مقابلے کی امیدکی جا رہی ہے جہاں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد آمنے سامنے ہوں گی۔
جبکہ تیسرا بڑا مقابلہ این اے 129 میں ہوگاجہاں سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان میں جوڑ پڑے گا۔
ان تینوں حلقوں کو نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے تاہم حتمی نتائج 25 جولائی کو ہی معلوم ہو سکیں گےکہ لاہور کے عوام کس کے حق میں فیصلہ کرتے ہیں۔