سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی
سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ،احسن اقبال12 ایکڑ وراثتی پلاٹ اسلام آباداور 4 کنال مکان نارووال کے مالک ہیںجبکہ ان کی بیوی کے نام پر 40 ایکڑ وراثتی زرعی زمین ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال کے اسلام آباد کے پلاٹ کی قیمت ایک کروڑروپے ہے اوران کی زرعی آمدن 78 ہزار روپے ہے ،احسن اقبال کے پاس 15 تولے سونااور7 لاکھ30 ہزار393 روپے نقدی ہے،سابق وفاقی وزیر کے پاس کوئی گاڑی نہیں،ان کے پاس 5 لاکھ مالیت کا فرنیچر ہے ۔
سابق وفاقی وزیر نے 2015 سے 2018 تک39 غیر ملکی دورے کئے ،احسن اقبال کے کل اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ38 لاکھ 98 ہزار 783 روپے ہے۔