لاپتہ افراد کیس کی سماعت آج،ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سپریم کورٹ پہنچ گئے

لاپتہ افراد کیس کی سماعت آج،ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سپریم کورٹ پہنچ گئے
لاپتہ افراد کیس کی سماعت آج،ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سپریم کورٹ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج چھٹی کے روز بھی لاپتہ افراد سمیت دیگر اہم مقدمات سنیں گے۔ لاپتہ افراد کے اہلخانہ بڑی تعداد میں عدالت کے سامنے جمع ہو گئے۔جبکہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ عدالت پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت کریگا ،عدالت نے آئی جی سندھ اورحساس اداروں کے اعلیٰ افسران سمیت سیکرٹری داخلہ کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ،آئی جی اور ڈی جی رینجرز سندھ عدالت پہنچ گئے جبکہ کراچی رجسٹری کے باہر لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھائے جمع ہیں۔