صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی ننھیالی خاندان میں ہوئی ،دولہا کا تعلق ایران سے ہے: رپورٹ
لندن (ویب ڈیسک) بتایا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور صنم بھٹو کی صاحبزادی آزادی حسین کی شادی کسی گورے کے ساتھ نہیں ہوئی بلکہ ان کے شوہر کا تعلق ان کے ننھیالی خاندان سے ہے اور ان کا تعلق ایران سے ہے، صنم بھٹو کی والدہ محترمہ نصرت بھٹو کا تعلق بھی ایران سے تھا۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی دوسری بیوی تھیں جبکہ ان کی پہلی بیوی امیر بیگم کا تعلق ان کے خاندان سے تھا۔
روزنامہ خبریں کے مطابق لندن میں ہونے والی اس شادی میں بلاول بھٹو زرداری ان کی بہنوں بختاور اور آصفہ کے علاوہ بے نظیر کے کزن طارق اسلام اور برطانوی دوست وکٹوریہ اور کچھ رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں شرکت کیلئے پارٹی کے سرکردہ رہنماﺅں کو بھی دعوت دی گئی تھی تاہم برطانیہ میں سابق پاکستان ہائی کمشنر واجد شمس الحسن ہی شریک ہوئے۔