کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج لیکن جب مریم نواز نے انہیں ’امی‘ کہہ کر پکارا تو مریضہ نے کیا کیا؟ بڑی خبرآگئی 

کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج لیکن جب مریم نواز نے انہیں ’امی‘ کہہ کر پکارا تو ...
کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج لیکن جب مریم نواز نے انہیں ’امی‘ کہہ کر پکارا تو مریضہ نے کیا کیا؟ بڑی خبرآگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، لندن(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی بیمار اہلیہ بیگم کلثوم نواز زندگی کی طرف لوٹنا شروع ہوگئیں ہیں اور جب مریم نواز نے انہیں امی کہہ کر پکارا تو انہوں نے آنکھیں کھولیں۔

روزنامہ ’’ جنگ‘‘نے مسلم لیگ ن کے ذرائع کےحوالے سے لکھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی صحت میں دن بدن بہتر ی آرہی ہے،پچھلے کئی دن سے وینٹی لیٹر پر موجود کلثوم نوازنے گزشتہ روز آنکھیں کھول کر مریم نواز کی بات کا جواب دیا ہے، کلثوم نواز کو تیس سے چالیس فیصد وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھاجس کے بعد مریم نواز نے انہیں امی کہہ کر پکارا تھا،جس پر کلثوم نواز نے آنکھیں کھول کر جواب دیا تھا۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد کلثوم نواز کی طرف سے زندگی کی طرف آنے کا یہ پہلا مثبت اشارہ ہےتاہم کلثوم نواز کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار نہیں دیا۔دوسری طرف ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کے دل پر شدید دھچکہ لگا ہے، کینسر کے مسلسل کیمو تھراپی جگر اور دل پر حملہ کرتی ہے اور کینسر کی وجہ سے ہی کلثوم نواز کے دل پر اٹیک ہوا ہے۔قوت مدافعت کمزور ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز کلثوم نواز کو مکمل طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا رسک نہیں لے رہے او ر جزوی طور پر انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹایا جاتا ہے او ر پھر واپس وینٹی لیٹر پر ہی منتقل کردیا جاتا ہے تاکہ دل اور دیگر اعضاءپر مزید دباؤ نہ آئے۔ڈاکٹرز کے مطابق ابھی مزید چند روز کلثوم نواز کی زندگی کے حوالے سے اہم ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہی رکھا جائے گا۔

ادھر ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر پاکستانی میڈیا سے باتیں کرتے ہوئےمریم نواز شریف نے کہا کہ ان کی والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت نازک ہے، ڈاکٹروں نے کوئی وقت نہیں بتایاکہ  انھیں کب تک وینٹی لیٹر پر رکھا جائے گا؟۔ ان سے جب سوشل میڈیا پر ان کی والدہ کے حوالے سے چلنے والی خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا توانھوں نے کہا کہ اللہ ہی ایسے لوگوں کو ہدایت دے سکتا ہے،واٹس ایپ اور سوشل میڈیا فورمز پر بیگم کلثوم نواز کے علاج کے بارے میں شکوک وشبہات پھیلائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نواز نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ان کی والدہ کا انتقال ہوچکا ہے۔

مزید :

برطانیہ -