شاہد خاقان عباسی آج سے اپنی الیکشن مہم کا آغازکرینگے، کہوٹہ آمد سے قبل ناراض مسلم لیگیوں کا احتجاجی مظاہرہ
کہوٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج سے اپنی الیکشن مہم کاآغازکریں گے اورکلرسیداں میں جلسہ کریں گے،سابق وزیراعظم کی کہوٹہ آمدسے قبل ناراض مسلم لیگیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ پنڈی کہوٹہ روڈکودورویہ کرنے کاوعدہ کیاگیاتھاجوپورانہیں ہوسکا،انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی نے ہم سے کیاگیاکوئی بھی وعدہ پورانہیں کیا،کہوٹہ اورکلرسیداں کی یونین کونسلزکوبجلی،گیس دینے کاوعدہ بھی وفانہ ہوا،ان کا کہناتھا کہ 100 کلومیٹر کی نئی سڑکیں بنانے والا اعلان بھی جھوٹا ثابت ہوا۔