باغی رہنماءجاوید ہاشمی نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی

باغی رہنماءجاوید ہاشمی نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی
باغی رہنماءجاوید ہاشمی نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) باغی رہنماءکے نام سے مشہور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے دن دوپہر دو بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے حلقہ این اے 158سے جاوید علی کو ٹکٹ دینے کی یقین دہانی پر مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی ایکشن میں آگئے اور دوپہر دو بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی۔مسلم لیگ میں دوبارہ شمولیت کے بعد قیادت نے جاوید ہاشمی کو ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ باغی رہنماءکے نام سے مشہور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی تھی اور ملتان میں جلسہ عام کے دوران انہوں نے نواز شریف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے چند روز قبل بھی عام انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے کے معاملے پرمسلم لیگ کے سینئر رہنما زعیم قادری بھی پارٹی سے بغاوت کا اعلان کر چکے ہیں۔