شاہد خاقان کی انتخابی مہم کیلئے کہوٹہ آمد، لیگی کارکنوں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی گھیر لی،ووٹر کو عزت دو اور گو عباسی گو کے نعرے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتخابی مہم کے سلسلے میں کہوٹہ آمد پر ن لیگ کے کارکنوں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو گھیر لیا،مظاہرین کے ووٹر کو عزت دو اور گو عباسی گو کے نعرے لگائے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتخابی مہم کے آغاز کے سلسلے میں کہوٹہ پہنچے تو مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور ووٹر کو عزت دو اور گوعباسی گو کے نعرے لگائے،ن لیگ کارکنوں نے کافی دیر تک سابق وزیراعظم کی گاڑی کا راستہ روکے رکھااس پر پولیس نے آکر احتجاج ختم کرایا۔