اگرانتخابات شفاف نہ ہوئے توپاکستان کوناقابل تلافی نقصان ہوگا: شہبازشریف

اگرانتخابات شفاف نہ ہوئے توپاکستان کوناقابل تلافی نقصان ہوگا: شہبازشریف
اگرانتخابات شفاف نہ ہوئے توپاکستان کوناقابل تلافی نقصان ہوگا: شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف کا کہنا ہے کہ لائرزفورم پولنگ اسٹیشن پرنمائندے مقررکرے تاکہ دھاندلی کوروکاجاسکے اور لائرزفورم ضلع وتحصیل کی سطح پرلیگل ایڈکمیٹیاں تشکیل دے کیونکہ اگرانتخابات شفاف نہ ہوئے توپاکستان کوناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لائرزفورم کے وفدنے صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں نصیر بھٹہ اورسید مشاہد حسین بھی موجود تھے۔اس موقع پر شہبازشریف کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی کے بڑے مسائل تھے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کے دونوں بڑے مسائل حل کیے،انتخابات میں ایک طرف ہماری کارکردگی اوردوسری جانب کھوکھلے وعدے ہیں،عوام کارکردگی کے مقابلے میں انتشارکی سیاست کومستردکردیں گے۔صدر (ن) لیگ کا مزید کہنا تھا کہ لائرزفورم پولنگ اسٹیشن پرنمائندے مقررکرے تاکہ دھاندلی کوروکاجاسکے اور امیدواروں کوانتخابی مہم کے دوران ہرقسم کی قانونی مددفراہم کی جائے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ لائرزفورم ضلع وتحصیل کی سطح پرلیگل ایڈکمیٹیاں تشکیل دے کیونکہ اگرانتخابات شفاف نہ ہوئے توپاکستان کوناقابل تلافی نقصان ہوگا۔