سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کی خفیہ ملاقات، کہاں اور کب ہوئی؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کی خفیہ ملاقات، کہاں اور کب ہوئی؟ تہلکہ ...
سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کی خفیہ ملاقات، کہاں اور کب ہوئی؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان (ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے جبکہ نیتن یاہواماراتی حکام کیساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
اخبار ’سپتنک نیوز‘نے ایک اسرائیلی اخبار کے حوالے سے لکھاکہ نیتن یاہو اورسعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان گزشتہ دنوں اردن کے دارلحکومت عمان میں واقع شاہی محل میں خفیہ ملاقاتیں ہوئیں، یہ ملاقات وائٹ ہاﺅس کے مشیر خاص جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی سفیر جیسن گرین بیلٹ کے دورہ عمان کے موقع پر ہوئی ۔
اسرائیلی اخبار سے وابستہ سیاسی تجزیہ نگار جیکی ہوگی کے حوالے سے ایرانی اخبار فرنٹ پیج نے لکھاکہ انہیں ایک قریبی دوست نے اس ملاقات کے بارے میں بتایااور یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اردن کے شاہ عبداللہ کے ذریعے رابطے ہیں۔ یادرہے کہ کشنر اور گرین بیلٹ نے جمعہ کے روز بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔ وہ اس سے قبل اردن، سعودی عرب، مصر اور قطر کا دورہ کرچکے تھے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہویہ بیان بھی داغ چکے ہیں کہ اسرائیل نے سعودی عرب کیساتھ خفیہ تعلقات استوار کرلیے ہیں حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں۔اسی ماہ اسرائیلی فورسز کے چیف آف سٹاف یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب کیساتھ انٹیلی جنس معلومات شیئرکرنے پر تیار ہے۔

مزید :

عرب دنیا -