”جب ہم ڈاکٹر سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو وہ۔۔۔“ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اب کیسی ہے؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

”جب ہم ڈاکٹر سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو وہ۔۔۔“ بیگم کلثوم نواز کی ...
”جب ہم ڈاکٹر سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو وہ۔۔۔“ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اب کیسی ہے؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک دو مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ میں نے آواز دی تو انہیں نے حرکت کی لیکن ابھی وہ ہوش میں نہیں ہیں۔جب ہم ڈاکٹر سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو وہ واضح جواب نہیں دیتے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کلثوم نواز کی تیمارداری کے لئے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے تو مریم نوازبھی نواز شریف کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وینٹی لیشن کم کرنے پر والدہ ردعمل ظاہر کرتی ہیں لیکن پھر کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتاہے کہ وینٹی لیشن کا لیول بڑھانا پڑتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دو مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ میں نے آواز دی اوروالدہ نے حرکت کی ،ان کے حرکت کرنے پر ہمیں احساس ہوا کہ وہ سن رہی ہیں لیکن ابھی والدہ ہوش میں نہیں ہیں۔

صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری کب تک آجائے گی؟جس پر مریم نواز کا جواب دینا تھا کہ جب ہم ڈاکٹر سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو وہ واضح جواب نہیں دیتے۔

مزید :

قومی -برطانیہ -