’جوش ‘نے روایت توڑ دی، مزاحیہ انداز میں اشتہار بناکر اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوگیا

’جوش ‘نے روایت توڑ دی، مزاحیہ انداز میں اشتہار بناکر اپنا پیغام پہنچانے میں ...
’جوش ‘نے روایت توڑ دی، مزاحیہ انداز میں اشتہار بناکر اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پروموشنل ریلیز) اگر کسی چیز کی تشہیر مزاحیہ انداز میں کی جائے ، اور وہ چیز بھی ایسی ہو جو آبادی میں اضافہ روکنے کے لیے لوگوں کی اشد ضرورت بن رہی ہو، تو لوگ اس سے کیا تاثر لیں گے؟ہاں! یہ درست ہے۔عموماً کنڈوم جیسی چیز کے اشتہار میں متھیرا کی بے باک اداکاری دیکھنے کو ملتی ہے لیکن ’جوش‘ نے اس روایت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کنڈوم کے اشتہار کو مزاحیہ انداز دے کر ایک نئی جہت روشناس کرائی ہے اور اس سے صارفین کے ذہنوں میںاپنے برانڈ کا نیا اور منفرد نقش بٹھانے میں کامیاب رہی ہے۔
حال ہی میں جوش نے اپنے کنڈوم کا ایک مزاحیہ اشتہار جاری کیااور اس کے ذریعے اپنے برانڈ کے نام ’جوش‘ کی شہرت کو مختلف مزاحیہ مناظر کے ذریعے اجاگر کیا۔ اس اشتہار میں دکھایا گیا کہ کس طرح لوگ لفظ ’جوش‘ کو کنڈوم کے حوالے سے پہچانتے ہیں، خواہ وہ اپنے دفتر میں ہوں، کلاس روم میں اور حتیٰ کہ میدان جنگ میں۔جب وہ لفظ ’جوش‘ سنتے ہیں تو کس طرح ان کے ذہنوں میں کنڈوم کا تاثر ابھرتا ہے۔
کنڈوم جیسی مصنوعات کے روایتی اشہارات سے عوام عموماً بیزاری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جوش نے اپنے برانڈ کے اشتہار کو نئی جہت دے کر اس ناگواریت کا خاتمہ کر دیا ہے تاکہ لوگوں کی ازدواجی زندگیوں پر سمجھوتہ کیے بغیر انہیںاپنی مصنوعات کے متعلق باخبر رکھ سکے۔
جوش نے اپنی اس مانع حمل مصنوع کے اشتہار کو جس طرح مزاحیہ رنگ دیا ہے اس سے اشتہار کے آخر تک ناظرین کا تجسس برقرار رہتا ہے۔وہ یہی سوچتے رہتے ہیں کہ اشتہار کے کردار لفظ ’جوش‘ سنتے کر قہقہے کیوں لگانے لگتے ہیں۔ اشتہار کی یہی پراسراریت ناظرین کو آخر تک اشتہار دیکھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
یہاں ان لوگوں کے لیے عرض کرتے چلیں جو ’جوش‘ سے آگاہ نہیں ہیں کہ ’جوش‘ ڈی کے ٹی پاکستان کی سرکردہ مصنوع ہے۔ ڈی کے ٹی پاکستان وہ تنظیم ہے جس نے اپنی خدمات خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے لیے وقف کررکھی ہیں۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

بزنس -