’’ سنجے دت لڑکیوں سے یہ شرمناک کام کروانے کے لیے انہیں اپنی والدہ کی قبر پر لے جاتا تھا اور ۔ ۔ ۔‘‘

’’ سنجے دت لڑکیوں سے یہ شرمناک کام کروانے کے لیے انہیں اپنی والدہ کی قبر پر ...
’’ سنجے دت لڑکیوں سے یہ شرمناک کام کروانے کے لیے انہیں اپنی والدہ کی قبر پر لے جاتا تھا اور ۔ ۔ ۔‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’سنجو‘ اس مہینے کے آخر میں ریلیز ہونے والی واحد فلم ہے جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ اس میں بالی ووڈ کے ”بیڈ بوائے“ سنجے دت کی زندگی کے ان پہلوﺅں پر روشنی ڈالی گئی ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بہت شکریہ سلمان خان کہ آپ نے۔۔۔“ سلمان خان نے مومنہ مستحسن کا نیا گانا ٹوئٹر پر شیئر کروایا تو ان کی خوشی کی انتہاءنہ رہی لیکن پھر پاکستانیوں کو ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہر کسی نے مومنہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا 
اس فلم کے ٹریلر میں جہاں بہت کچھ دیکھنے میں آیا وہیں سنجے دت کو 308 گرل فرینڈز کیساتھ وقت گزارنے کا کہتے بھی سنا گیا لیکن اگر آپ یہ سمجھتے ہیں یہ تمام لڑکیاں ان کی خوبصورتی پر مر مٹی تھیں تو ذرا ایک مرتبہ پھر سوچیں کیونکہ فلم میکر راج کمار ہیرانی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی بتا دیا ہے کہ سنجے دت لڑکیوں کو کیسے ”ورغلاتے“ تھے۔
راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ ”سنجے دت کسی لڑکی کیساتھ معاشقہ شروع کرتا تو اسے ایک قبر پر لے جاتا اور لڑکی سے کہتا، میں تمہیں یہاں اپنی ماں سے ملانے لایا ہوں، اس غیر متوقع حرکت کے بعد لڑکی سنجے دت کے حوالے سے انتہائی جذباتی ہو جاتی اور پھر اسے کچھ اور دکھائی نہیں دیتا تھا، حقیقت تو یہ تھی کہ سنجے دت لڑکیوں کی جس قبر پر لے جاتا تھا، وہ اس کی ماں کی قبر ہرگز نہیں تھی۔“
راج کمار ہیرانی نے مزید بتایا کہ جب کوئی لڑکی سنجے دت کو چھوڑ دیتی تھی تو وہ اسے بخشتا نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا ”ایک لڑکی نے اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا، تو سنجے دت نے اپنے دوست کی گاڑی لی اور اس لڑکی کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو دے ماری جس کے باعث دونوں گاڑیاں تقریباً تباہ ہو گئیں۔ بعد میں یہ معلوم ہوا کہ سنجے دت نے جس گاڑی کو ٹکر ماری وہ اسی لڑکے کے نئے عاشق کی تھی۔“
مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سنجے دت نے ناصرف اپنے دور کی ہر اداکارہ کیساتھ معاشقہ لڑایا ہے بلکہ اپنے سے پہلے فلم انڈسٹری میں موجود اداکاراﺅں کے علاوہ کئی عرصہ بعد انڈسٹری میں آنے والی اداکاراﺅں کیساتھ بھی اس کے تعلقات رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -