افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، قوم کے ایک اوربیٹے نے جان قربان کردی:آئی ایس پی آر

افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، قوم کے ایک اوربیٹے نے جان قربان کردی:آئی ...
افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، قوم کے ایک اوربیٹے نے جان قربان کردی:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے بارڈرپرباڑلگانےوالی پارٹی پرفائرنگ کی جس میں سپاہی نیازعلی شہید ہو گیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک کے لئے قوم کے ایک اوربیٹے نے جان قربان کردی۔ پاک افغان بارڈرپرسرحد پار سے دہشتگردوں  نے حملہ اس وقت کیا جب باڑ لگائی جارہی تھی، حملہ میں شہید ہونےوالا29 سال کاسپاہی نیازعلی مردان کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ،  پاکستان ہر حال میں بارڈر پر باڑ لگائے گا اورافغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ یادرہے کہ پاک افغان سرحد پر2611 کلو میٹر پر باڑ لگانی ہےجبکہ 255 کلومیٹر باڑ لگائی جاچکی ہے ۔