ہمارے ضلع میں پی ٹی آئی کے ٹکٹس کی بولی لگ رہی ہے، ایسے لوگ کیا عوام کی خدمت کریں گے: احسن اقبال

24 جون 2018 (17:03)

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ احسن اقبا ل کہنا ہے کہ ہمارے ضلع میں پی ٹی آئی کے ٹکٹس کی بولی لگ رہی ہے جو پارٹی بولی لگا کرٹکٹ دے وہ کیا عوام کی خدمت کرے گی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے،پی ٹی آئی کی قیادت اناڑی ہے،میٹروکے چکرمیں پشاورکوکھنڈر بنا دیا،25جولائی کو ن لیگ کو 2013سے بڑی کامیابی ملنے والی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ5 سال پہلے ہمیں18سے 20گھنٹے بجلی نہیں ملتی تھی لیکن آج ہماری زندگی میں18سے 20گھنٹے بجلی موجود ہے،عوام مسلم لیگ ن کی پالیسی کے تسلسل کوووٹ دیں گے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ضلع میں پی ٹی آئی کے ٹکٹس کی بولی لگ رہی ہے جو پارٹی بولی لگا کرٹکٹ دے وہ کیاعوام کی خدمت کرے گی۔

مزیدخبریں