ن لیگ نے چوہدری نثار کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا، کن امیدواروں کو ان کیخلاف ٹکٹ جاری کر دیا؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے کھلبلی مچا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)نے آئندہ عام انتخابات میں سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان کیلئے میدان کھلا چھوڑنے کا فیصلہ نہ کرتے ہوئے اپنے امیدوار وں کو مقابلے کیلئے میدان میں اتاردیا ہے۔مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی بھی 2 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بہت شکریہ سلمان خان کہ آپ نے۔۔۔“ سلمان خان نے مومنہ مستحسن کا نیا گانا ٹوئٹر پر شیئر کروایا تو ان کی خوشی کی انتہاءنہ رہی لیکن پھر پاکستانیوں کو ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہر کسی نے مومنہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 کیلئے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ ممتاز خان کو این اے 63 کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ (ن) لیگ کی جانب سے پی پی 13 سے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 19 سے ذیشان صدیق بٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) نے پی پی 20 سے راجہ سرفراز اصغر اور پی پی 12 کیلئے فیصل قیوم ملک کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔
اس سے قبل یہ اطلاعات منظرعام پر آئی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 اور پی پی 12 سے الیکشن 2018میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہےجبکہ گذشتہ روز خبریں آ رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنا کوئی بھی امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ایک روز بعد ہی ن لیگ نے سابق وزیر داخلہ کے مقابلے میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔