ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کی خواتین ونگ کا تصادم ، تشدد سے خاتون رکن بے ہوش

ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کی خواتین ونگ کا تصادم ، تشدد سے خاتون رکن بے ...
ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کی خواتین ونگ کا تصادم ، تشدد سے خاتون رکن بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کی خواتین آپس میں جھگڑ پڑیں جبکہ تشددکے باعث خاتون رکن بے ہوش ہوگئی۔ 
تفصیلا ت کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر خواتین کا احتجاج جاری تھا کہ اسی دوران اچانک پی ٹی آئی کی خواتین کے 2گروپ آپس میں الجھ پڑے، خواتین نے  ایک دوسرے پر تھپڑوں ، مکوں اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا یہی نہیں پارٹی کے پرچم سے ہی ایک دوسرے کی درگت بنا ڈالی ۔ رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران لاٹھی لگنے سے ایک خاتون کا سر پھٹ گیا جبکہ نبیلہ بٹ نامی خاتون بے ہوش ہوگئیں ،دوسری جانب مظاہرین کا الزام ہے کہ شاہ محمود قریشی نے چہیتوں کو ٹکٹ دی ہے۔