کیا آپ کو کسی نے واٹس ایپ پر بلاک کردیا ہے؟ معلوم کرنے کا طریقہ جانئے

کیا آپ کو کسی نے واٹس ایپ پر بلاک کردیا ہے؟ معلوم کرنے کا طریقہ جانئے
کیا آپ کو کسی نے واٹس ایپ پر بلاک کردیا ہے؟ معلوم کرنے کا طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کے دیگر کئی فیچرز میں ایک یہ بھی ہے کہ آپ کسی بھی شخص کو بلاک کر سکتے ہیں جس کے بعد آپ کو اس کے پیغامات موصول نہیں ہوں گے، تاہم جس شخص کو بلاک کیا جائے اسے پتا نہیں چلتا۔ وہ یہی سمجھتا ہے کہ اس کے پیغامات پڑھے نہیں جا رہے۔آج ہم آپ کو وہ باتیں بتانے جا رہے ہیں جن کے ذریعے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ کسی نے آپ کو بلاک کر رکھا ہے یا نہیں۔ جو شخص آپ کے پیغامات کا جواب نہیں دے رہا اور اس کو بھیجے کے آپ کے پیغامات کے نیچے مسلسل صرف ایک ٹِک ہی ظاہر ہو رہی ہے، ایسے شخص کے متعلق آپ شک کر سکتے ہیں کہ اس نے آپ کو ممکنہ طور پر بلاک کر رکھا ہے۔کیونکہ ایک ٹِک کا مطلب ہے کہ پیغام آپ کی طرف سے چلا گیا ہے۔
آپ کو ایسے شخص کی پروفائل میں لگائی کی تصویر پر نظر رکھنی چاہیے۔ اگر اس نے آپ کو بلاک کر رکھا ہے تو آپ کو اس کی وہی تصویر نظر آئے گی جو آپ کے ساتھ چیٹنگ کے وقت اس نے لگا رکھی تھی۔ آپ کو بلاک کرکے کے بعد وہ تصویر تبدیل کرے گا تو آپ کو اس کی وہ نئی تصویر نظر نہیں آئے گی۔ آپ کسی اور دوست کے فون میں، جس میں اس شخص کا نمبر ایڈ ہو، اس کی تصویر چیک کرکے پتا کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ بلاک کیے جانے کا پتا کال کرکے بھی چلا سکتے ہیں۔ آپ ایسے شخص کو واٹس ایپ پر کال نہیں کر پائیں گے جس نے آپ کو بلاک کر رکھا ہو۔
اوپر بیان کیے گئے تمام طریقے نیٹ ورک کی خرابی یا دیگر وجوہات کی بناءپر بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر ان طریقوں سے آپ کو اپنے بلاک کیے جانے کے متعلق معلوم نہ ہو سکے تو یہ آخری طریقہ ایسا ہے جس کے ذریعے یقینی طور پر آپ یہ بات معلوم کر سکتے ہیں۔ ایسا کریں کہ ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں اور اس میں اس شخص کا نمبر بھی شامل کرنے کی کوشش کریں جس پر آپ کو شبہ ہے۔ اگر اس نے آپ کو بلاک کر رکھا ہے تو اس کا نمبر شامل کرنے پر آپ کی سکرین پر ”You are not authorized to add this contact“ کا پیغام نمودار ہوگا۔ اگر یہ پیغام نمودار ہوتا ہے تویقینی طور پر اس شخص نے آپ کو بلاک کر رکھا ہے۔