ایران جوہری ہتھیار بنانے پر دنیا کا قہر برداشت کرنا پڑے گا :امریکہ 

ایران جوہری ہتھیار بنانے پر دنیا کا قہر برداشت کرنا پڑے گا :امریکہ 
ایران جوہری ہتھیار بنانے پر دنیا کا قہر برداشت کرنا پڑے گا :امریکہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن)امریکی سیکریٹری سٹیٹ مائیک پومپیو نے ایران کو جوہری ہتھیار کی تیاری سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری منصوبے پر کام بند نہیں کیا تو پوری دنیا کا قہر برداشت کرنے کے لیے تیار ہو جائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سیاسی تجزیہ کار کو دیئے جانیو الے انٹرویو میں امریکی سیکرٹری سٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کیساتھ عالمی معاہدہ کی صورت کچھ بھی ہو لیکن جوہری ہتھیارتہران کے مفاد میں نہیں ہے،مجھے امید ہے تہران کو سمجھ میں آگیا کہ اگر انہوں نے جوہری منصوبہ لپیٹ کر نہیں رکھا تو پوری دنیا کا غصہ ان پر گرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے مزید چند ایک سینٹری جیوجز کا استعمال کیا،اگر انہوں نے ہتھیار بنانے کا منصوبہ شروع کیا تو پوری دنیا کے لیے یہ ناقابل برداشت ہوگا اور یقیناً یہ ایران کے مفاد میں بالکل ٹھیک نہیں ہوگا۔
امریکی سیکرٹری سٹیٹ نے کہا کہ میں ایران کیخلاف امریکی عسکری کارروائی کی بات نہیں کررہا،جب میں غصے کی بات کررہا ہوں تو اسے عسکری کارروائی نہیں سمجھا جائے بلکہ میرا مطلب ایران پر انتہائی سخت اقتصادی پابندیاں ہیں،مجھے امید اس سے کچھ نہیں ہوگا کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں بھی اچھا نہیں ہوگا۔