علی ظفر فلم کی ریلیز سے قبل زخمی ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ
لاہور(یو این پی) اداکار و گلوکار علی ظفر اپنی فلم ’’ طیفا ان ٹربل ‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر مقامی ہوٹل میں فلم کی پروموشن کے سلسلے میں موجود تھے کہ سیڑھیوں نے گر کر زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کو جوہر ٹاؤن میں ایک نجی کلینک پر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مکمل طور پر 6 ہفتے کیلئے آرام کا مشورہ دیدیا۔یاد رہے کہ علی ظفر اپنی پہلی پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور وہ مایا علی کیساتھ فلم کی پروموشن کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے بھی کررہے ہیں۔