دنیاوی عہدے کیڑے مکوڑوں سے زیادہ نہیں لگتے : مصطفیٰ کمال

دنیاوی عہدے کیڑے مکوڑوں سے زیادہ نہیں لگتے : مصطفیٰ کمال
دنیاوی عہدے کیڑے مکوڑوں سے زیادہ نہیں لگتے : مصطفیٰ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مجھے دنیاوی عہدے کیڑے مکوڑوں سے زیادہ نہیں لگے ہیں۔دو سال قبل ہم نے الیکشن کا سوچا بھی نہیں تھا۔

جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال  نےجنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے دنیاوی عہدے کیڑے مکوڑوں سے زیادہ نہیں لگے ہیں۔دو سال قبل ہم نے الیکشن کا سوچا بھی نہیں تھا۔مجھے اب دنیاوی عہدے نہیں چاہییں۔قافلہ اتنا بڑاکہ ہم نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔کر اچی کی گنتی پوری کر و 70لاکھ لوگ کم نہ کرو۔کر اچی پاکستان کی شہ رگ اور اس کے ماتھے کا جھومر ہے ،کراچی کے نوجوانوں پر توجہ دی جائے ۔چوروں نے چوکیداروں سے مل کر میری نسل کا چین لو ٹا۔آج کراچی کے گھر گھر میں پاکستان سرزمین پارٹی اور مصطفیٰ کمال ہے۔

مزید :

قومی -