ترکی میں آج عام انتخابات ، اس وقت طیب اردوان کے کتنے ووٹ ہیں اور ان کے مخالف کے کتنے؟نتائج آنا شروع ہوگئے

ترکی میں آج عام انتخابات ، اس وقت طیب اردوان کے کتنے ووٹ ہیں اور ان کے مخالف ...
ترکی میں آج عام انتخابات ، اس وقت طیب اردوان کے کتنے ووٹ ہیں اور ان کے مخالف کے کتنے؟نتائج آنا شروع ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی میں صدارتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ،ابتداتی نتائج کے مطابق صدر طیب اردوان کو اپوزیشن امیدوار پر نمایاںبرتری حاصل ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ، ترک الیکٹورل بورڈ کے مطابق 20فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق صدر طیب رجب اردگان کو 59.0ووٹوں کے ساتھ برتر حاصل ہے جبکہ اپوزیشن امیدوار محرم انجے 20.3ووٹوں کے ساتھ دوسر ے نمبر پر ہیں۔ ابتدائی نتیجہ کچھ دیر بعد متوقع ہے۔
یادرہے ترکی میں ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8بجے شروع ہو ا جو بلا تعطل شام 5بجے تک جاری رہی ۔انتخابات میں تقریباً پانچ کروڑ 63لاکھ 22ہزار 632رجسٹرڈ ووٹر نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ترک صدر طیب رجب اردوان نے استنبول میں ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنی بیوی کے ساتھ ووٹ کا سٹ کیا جبکہ ترک وزیر اعظم بن یلدرم نے بھی استنبول میں ووٹ کاسٹ کیا ۔