فیفا ورلڈ کپ ،انگلینڈ کے کپتان کاشاندار کھیل، تاریخ رقم ہو گئی،رونالڈو کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو گیا

فیفا ورلڈ کپ ،انگلینڈ کے کپتان کاشاندار کھیل، تاریخ رقم ہو گئی،رونالڈو کے ...
فیفا ورلڈ کپ ،انگلینڈ کے کپتان کاشاندار کھیل، تاریخ رقم ہو گئی،رونالڈو کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نووگوروڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کپتان ہیری کین کی ہیٹ ٹرک کی بدولت فٹ ورلڈ کپ کے گیارہویں روز انگلینڈ نے پاناما کے دفاع کو روندتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چھ گول سے فتح حاصل کی۔نووگوروڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا پلہ شروع سے ہی بھاری رہا جس نے حریف ٹیم کے گول پر مسلسل حملے کیے۔آٹھویں منٹ میں اسٹونس نے اسکورنگ کا آغاز کیا، پھر 22ویں منٹ میں کین، 36 ویں منٹ میں لنگ گارڈ، 40 ویں منٹ میں اسٹونس اور ہاف کے آخری لمحات میں کین نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری پانچ صفر کردی۔دوسرے ہاف میں پاناما کے دفاع نے بہتر کھیل پیش کیا جس میں انگلش ٹیم صرف ایک گول داغ سکی جو کین نے اسکور کیا، یہ ا±ن کا ہیٹ ٹرک گول بھی تھا۔پاناما کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے سے بارہ منٹ قبل گول کرکے خسارہ کم کیا، یوں میچ انگلینڈ کی چھ ایک کی جیت پر ختم ہوا۔یہ فٹ بال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی سب سے بڑے مارجن سے فتح بھی ہے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018میں کرسٹیانو رونالڈو 4گولز کے ساتھ سب سے آگے ہیں اور ان کے بعد برطانوی کپتان ہیری کین تین گول سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔

مزید :

کھیل -