روس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور درعا پر بمباری،25فضائی حملے
ماسکو(این این آئی)روس نے جنوبی شام میں اپوزیشن گروپوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر25 فضائی حملے کیے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں المرصد کا کہنا تھا کہ روسی طیاروں نے درعا کے مشرق میں دیہی علاقے میں کئی قصبوں پر 25 سے زیادہ فضائی حملے کیے۔ البتہ المرصد جانی نقصان کے حوالے سے معلومات حاصل نہ کر سکا۔یاد رہے کہ جنوبی شام میں درعا، قنیطرہ اور سویداء صوبے کے بعض حصّے اْن سیف زونز میں سے ایک زون کا جْزو ہیں جو آستانہ بات چیت کے نتیجے میں سامنے آئے تھے۔ روس، امریکا اور اردن نے گزشتہ برس جولائی میں مذکورہ علاقوں میں فائر بندی پر اتفاق رائے کیا تھا۔