چینی والدین بچوں کی تفریح و تعلیم کے لئے جدید کھلونوں کو ترجیح دیتے ہیں:عوامی جائزہ
بیجنگ(آئی این پی)چینی والدین اپنے بچوں کو پروان چڑھانے میں مدد دینے کیلئے کھلونوں اور دیگر تفریحی آلات کی اہمیت کا زبردست شعور رکھتے ہیں یہ بات عالمی کھلونا ساز کمپنی لیگو گروپ نے بتائی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک عوامی جائزے میں سروے کئے جانے والے 1440چینی والدین کے قریبا 93فیصد نے کہا انہیں یقین ہے کہ کھیل مستقبل کی تعلیم اور کام میں زبردست کامیاب کے حصول میں ان کے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں 2018لیگو پلے جائزہ میں بتایا گیا ہے کہ 97فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ کھیلنے میں مزہ محسوس کرتے ہیں اور ایسے کھلونوں کو ترجیح دیتے ہیں جو ایجادات کو تقویت دے سکتے ہوں،روایتی اور ڈیجیٹل ذرائع کے ساتھ کھیلنا چینی بچوں میں مقبول ہوتا جا رہا ہے۔قریباً 70فیصد بچوں نے بتایا کہ وہ کھیلنے کے ڈیجیٹل آلات اور ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔