صاف پانی کمپنی سیکنڈل ، نیب نے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما زعیم قادری کوطلب کرلیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے صاف پانی کمپنی سکینڈل میں زعیم قادر ی کوطلب کرلیا ہے ، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں سابق صوبائی وزیر کو 27جون کوطلب کیاگیاہے ۔
جیونیوز کے مطابق نیب نے صاف پانی کمپنی سکینڈل میں سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کوطلب کرلیاہے ۔ نیب کی جانب سے زعیم قادری کو 27جون کوطلب کیا گیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق زعیم قادری 27جون کو 12بجے نیب کے سامنے پیش ہوکر سوالات کے جواب دیں گے ۔ زعیم قادری ، ان کی اہلیہ اور رشتہ دار صاف پانی کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ صاف پانی کمپنی سکینڈل میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے عہدیداران پر بڑی خورد برد کے الزامات ہیں ۔ یاد رہے کہ زعیم قاردی ان دنوں مسلم لیگ ن سے نارا ض ہیں اور ایک پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔