امریکہ کاشمالی کوریا کے ساتھ فریڈم گارڈ نامی فوجی مشقیں معطل کرنے کا اعلان

امریکہ کاشمالی کوریا کے ساتھ فریڈم گارڈ نامی فوجی مشقیں معطل کرنے کا اعلان
امریکہ کاشمالی کوریا کے ساتھ فریڈم گارڈ نامی فوجی مشقیں معطل کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی) پینٹاگون نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ بڑی فوجی مشقوں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پینٹاگون نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ بڑی فوجی مشقوں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ فریڈم گارڈ نامی یہ سالانہ مشقیں اگست میں شروع ہونے والی تھیں۔امریکی حکام نے کہا کہ فریڈم گارڈ مشقوں کی منصوبہ بندی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد روک دی گئی ہے جس میں انہوں نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقوں کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔