پشتون قوم اپنے آباؤ اجداد کی روایات کو مٹنے نہیں دے گی،پاکستان میں حقیقی تبدیلی یہ ہوگی کہ یہاں اسلام کا پرچم لہرائے:مولانا فضل الرحمان

پشتون قوم اپنے آباؤ اجداد کی روایات کو مٹنے نہیں دے گی،پاکستان میں حقیقی ...
پشتون قوم اپنے آباؤ اجداد کی روایات کو مٹنے نہیں دے گی،پاکستان میں حقیقی تبدیلی یہ ہوگی کہ یہاں اسلام کا پرچم لہرائے:مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم کے سلسلے میں پشاور کے رنگ روڈ میں بڑا  پنڈال سجایا جس سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عالم اسلام میں بیداری کی لہر ہے،کسی بھی اسلامی ملک کو کوئی پریشانی ہوتو وہ پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں، پاکستان میں حقیقی تبدیلی یہ ہوگی کہ یہاں اسلام کا پرچم لہرائے،پشتون قوم اپنے آباؤ اجداد کی روایات کو مٹنے نہیں دے گی،ہم اسلام کے لیے زندہ رہنا اور اسلام کے لیے مرنا جانتے ہیں،خیبر پختونخوا کے اسلام پسند عوام نے سیکولر ایجنڈے اورمغرب کی سازشوں کو ناکام بنادیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج تہذیبوں کی جنگ ہے، ہمارے مقابلے میں جو لوگ ہیں وہ کہتے ہیں کہ پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے اور ہم مسلمان ہیں بس اتنا کافی ہے ،وہ کہتے ہیں کہ شراب پر پابندی ، سود پر پاپندی اور دختران ملت کو نچانے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے ،جو لوگ ہمارے مقابلے پر ہیں ان کاایجنڈا اورنظریہ مغربی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج ہم سے ہماری آزادی چھینی جارہی ہے،اگر عالمی قوتیں ہمیں اندھیرے میں دھکیلنا چاہتی ہیں تو ہمیں ان کا چیلنج قبول ہے،ہم اپنی شناخت قائم رکھیں گے،پاکستان کے عوام کے دلوں میں مغربی کلچر کی کوئی اہمیت نہیں، مغرب پھر سے ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے، ہمیں اپنی صفوں کو منظم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار تک پہنچنے کے لیے تلوار اور تیر کا نہیں ،ووٹ کا سہارا لے رہے ہیں ، ووٹ کی پرچی عوام کا ہتھیار ہے،ہم اسلامی قانون کے نفاذ او ر آئین سازی کے لیے اسلام آباد بھی پہنچیں گے اور کراچی اور پشاور میں بھی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جو عوام کے اندر کہتے ہیں وہی پارلیمنٹ اور بند کمروں کے اجلاسوں میں کہتے ہیں، ہمارا موقف ہر جگہ یکساں ہوتاہے ،ہم اسلام آباد کے ایوانوں میں پہنچ کر کلمے کے نظام کو نافذ کریں گے اور ملک کے اسلامی تشخص کو بحال کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ایک بار پھر عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے ، آج خیبر پختونخوا پر تین سو ارب کا قرضہ ہے جو گزشتہ حکومت چھوڑ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو دوبارہ ترکی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -