پاکستان روس کے ساتھ مل کر جنگی میدان میں کیا کرنے والا ہے؟ دشمنوں کی نیندیں اُڑا دینے والی خبر آگئی

پاکستان روس کے ساتھ مل کر جنگی میدان میں کیا کرنے والا ہے؟ دشمنوں کی نیندیں ...
پاکستان روس کے ساتھ مل کر جنگی میدان میں کیا کرنے والا ہے؟ دشمنوں کی نیندیں اُڑا دینے والی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہمیشہ سے امریکہ اور بھارت روس کے قریب رہا لیکن اب پاکستان اور روس کی قربت بڑھ رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں کافی گرمجوشی پائی جا رہی ہے۔ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے اب پاکستان اور روس ملک کر جنگی میدان میں ایسا کام کرنے جا رہے ہیں کہ سن کر دشمنوں کی نیندیں اڑ جائیں۔

’رشیئن انٹرنیشنل ٹیلی ویژن نیٹ ورک‘ (آر ٹی) کے مطابق اب پاکستان روس کے ساتھ فوجی اور معاشی شراکت داری کرنے جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور روس باہمی فوجی تعاون کو فروغ دینے جا رہا ہے اور جلد دونوں ممالک کی افواج مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان اور روس کے دفاعی حکام کی پہلے ہی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارا باہمی تعلق مزید مضبوط ہوں گے۔ سرد جنگ کے زمانے میں بھارت سوویت یونین کے قریب رہا اور پاکستان امریکہ کے۔ یہ دو الگ کیمپ تھے۔ اب وہ سرد جنگ کی صورتحال باقی نہیں رہی۔ اب بھارت کے بھی امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور پاکستان کے بھی۔ چنانچہ ہم روس کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔“
روس سے ہتھیار خریدنے کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ”سب سے پہلے تو ہماری خواہش ہو گی کہ بھارت کے ساتھ ہماری کشیدگی کم ہو تاکہ ہمیں ہتھیار نہ خریدنے پڑیں، کیونکہ ہم پیسہ ہیومن ڈویلپمنٹ پر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ مگر ہاں روس سے ہتھیار خریدنے کے معاملہ بھی زیر غور ہے۔“آر ٹی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان روس کے ایئر ڈیفنس سسٹمز، ایم آئی 28اور کے اے 52اٹیک ہیلی کاپٹرز اور جنگی جہازخریدنے میں دلچسپی لے سکتا ہے۔ پاکستان ممکنہ طور پر 9ارب ڈالر روسی ہتھیار خریدنے پر خرچ کرسکتا ہے۔

مزید :

قومی -