شادی کے 15 دن بعد دلہن گھر سے غائب، کہاں گئی؟ حقیقت سامنے آئی تو دولہا کے ہوش اُڑگئے، کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا یہ بھی ہوسکتا ہے

شادی کے 15 دن بعد دلہن گھر سے غائب، کہاں گئی؟ حقیقت سامنے آئی تو دولہا کے ہوش ...
شادی کے 15 دن بعد دلہن گھر سے غائب، کہاں گئی؟ حقیقت سامنے آئی تو دولہا کے ہوش اُڑگئے، کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا یہ بھی ہوسکتا ہے

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک شخص نے شادی کی اور 15دن بعد اس کی دلہن گھر سے غائب ہو گئی۔ تلاش شروع کرنے پر جب حقیقت کھلی تودولہا کے ہوش اڑ گئے۔

ٹائمز آف انڈیاکے مطابق یہ واقعہ ہریانہ کے ضلع جند میں پیش آیا ہے جہاں 36سالہ سریندر نامی اس دولہا نے 70ہزار روپے کے عوض 28سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کی تھی۔ پولیس کی دی گئی رپورٹ میں سریندر نے بتایا ہے کہ ”میری پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا تھا۔ مجھے علاقے کے رہائشی جوگیندر اور وریندر نامی دو افراد نے کہا کہ وہ میری ایک کنواری لڑکی کے ساتھ شادی کرا سکتے ہیں۔“

جوگیندر اور وریندر نے سریندر سے اس کام کے عوض 1لاکھ روپے مانگے اور بتایا کہ ایک غریب لڑکی ہے جس کے ماں باپ مر چکے ہیں اور وہ لدھیانہ میں اپنی خالہ کے پاس رہتی ہے۔ سریندر نے 70ہزار روپے کے عوض لڑکی کے ساتھ شادی کی حامی بھر لی۔ جوگیندر اور سریندر اسے لے کر لدھیانہ گئے اور وہیں عدالت میں شادی کرکے اسی روز لڑکی کو لے کر واپس آ گئے۔ واپس آ کر سریندر نے اس لڑکی کے ساتھ ہندورسوم کے مطابق بھی شادی کی۔

سریندر نے رپورٹ میں بتایا کہ ”شادی کے بعد اس کی دلہن نے اس کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم نہیں کیا۔ وہ کبھی ایک اور کبھی دوسرے بہانے سے اسے ٹالتی رہی اور بالآخر 15دن بعد گھر سے بھاگ گئی۔“ جب اس نے جوگیندر اور وریندر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ لڑکی کو بھول جاﺅ ورنہ جان سے مار ڈالیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...