چینی کمپنی کا لاہور میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ، بڑی خوشخبری آگئی

چینی کمپنی کا لاہور میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ، بڑی خوشخبری آگئی
چینی کمپنی کا لاہور میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ، بڑی خوشخبری آگئی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پینے کا پانی باقی ملک کی طرح لاہور کا بھی بڑا مسئلہ ہے تاہم اب لاہوریوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے کہ ایک چینی کمپنی نے لاہور میں پینے کے پانی اور نکاسی آب کے نظام کے منصوبوں میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ ”اس چینی انوائرنمنٹل کمپنی کے ساتھ مذاکرات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ یہ کمپنی اس سے پہلے بھی پاکستان میں چند ہائیڈروپراجیکٹس مکمل کر چکی ہے۔ “

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی بی آئی ٹی نے اس کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”لاہور جیسے بڑے شہر میں ایک بھی واٹرفلٹریشن پلانٹ نہیں ہے، حالانکہ شہر اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اس کی حدود ملحق اضلاع تک پہنچ چکی ہیں۔اس قدر آبادی بڑھ جانے کی وجہ سے ہی لاہور کا زیرزمین پانی آلودہ ہو چکا ہے اوراس میں سنکھیا بھی پایا جا رہا ہے۔ ہم اس کمپنی کے ساتھ مل کر لاہور کا پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کریں گے اور بعد ازاں اس کام کا دائرہ پنجاب کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔“

مزید : اہم خبریں /قومی /بزنس