حکومتی وزراء بیوروکریسی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  حکومتی وزراء بیوروکریسی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء بیوروکریسی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔سیاسی بھرتیوں اور غیر قانونی ا حکامات پر زبردستی عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کے ترجمان شہباز گل،فیاض چوہان اور شوکت لالیکا ان میں پیش پیش ہیں۔خاموش وزیر اعلیٰ پنجاب کووزراء کی محکمانہ مداخلت کا نوٹس لینا چاہیے۔عمران خان نے وفاق اور پنجاب میں فوٹو سیشن وزراء کی فوج بھرتی کی ہے۔یہ دس ماہ میں دس ہزار ارب ڈالرز ہضم کرگئے۔دس ہزار ارب ڈالرز میں سے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی جا سکی۔انہوں نے مزید کہا شہباز گل اور فیاض چوہان فل ٹائم عمران خان کی خوشامدمیں لگے ہوئے ہیں۔فیاض چوہان کو کسی کی بہن یا بیٹی کے بارے میں غلط زبان استعمال کرنے سے پہلیاپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

 فیاض چوہان نے الحمراء میں جو گل کھلائے وہ سب کو پتہ ہیں۔ہم ذاتیاں کی نہیں ایشوز کی سیاست کرتے ہیں۔شہباز گل پٹھو بننے کی بجائے عثمان بزدار کی ٹریننگ پر توجہ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...