لوڈشیڈنگ ختم کرنے پر حکومت کی بھڑکیں سمجھ سے بالاتر ہیں، عابد صدیقی
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہاہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا بُرا حال کر دیا ہے لوڈشیڈنگ ختم کرنے پر حکومت کی بھڑکیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے بجلی، گیس اور پانی کے بحران پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس پر عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے موجودہ حکومت ملک کے اصل مسائل پر توجہ دینے کی بجائے عوام کو سیاسی انتقام میں الجھائے رکھنا چاہتی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوام کے مسائل پر توجہ نہ دینا ظلم ہے۔
تحریک انصا ف کی حکومت بجلی بحران ختم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے ورنہ لوڈشیڈنگ میں شدت آنے سے عوام میں بھی غم و غصہ کی فضا پھیلے گی اور حکومت کے لئے مشکلات بڑھیں گی۔