پراپرٹی ڈیلرز کا بے جاٹیکسوں کیخلاف 27جون کو احتجاج کا فیصلہ

پراپرٹی ڈیلرز کا بے جاٹیکسوں کیخلاف 27جون کو احتجاج کا فیصلہ

لاہور(فلم رپورٹر)رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے منسلک پراپرٹی ڈیلرزکی مختلف تنظیموں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ رئیل اسٹیٹ سے چالیس سے زائد شعبہ جات وابستہ ہیں اور حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکسزسے ان کا معاشی قتل بندکیاجائے اور کیپیٹل گین ٹیکس کی مدت کو دس سال کے بجائے تین سال تک برقراررکھاجائے تاکہ یہ انڈسٹری تباہی سے بچ جائے، ایف بی آر اور ڈی سی ریٹس ڈبل کرنے سے حقیقی ویلیو سے بھی کئی گنا زیادہ کرنے سے انڈسٹری تباہی کے دہانے پرآکھڑی ہوئی ہے جس سے اوورسیزپاکستانی، سینئرسٹیزن، بیوہ اور ریٹائرڈسرکاری ملازمین کو بھی کوئی رعایت نہیں دے گئی جو عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ اس موقع پر صدرڈی ایچ اے محمد ابوبکر بھٹی، جنرل سیکرٹری میاں شاہد محمود،چیئرمین ڈی ایچ اے ملک آصف جہانگیر، صدرلاہور فیڈریشن طاہرمسعود،جنرل سیکرٹری میاں نعیم ودیگرنمائندوں موجود تھے۔موجودہ حکومت سے وابستہ امیدوں کے الٹ ہوا ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے جائز حقوق فوری مانے جائیں بصورت دیگر اپنے مطالبات کے تسلیم کرنے تک ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوں گے اور اس سلسلہ میں 27 جون کو سارے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سے منسلک افراد احتجاج کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...