آئی ایم ایف کی غلام حکومت کی پالیسیوں کا راستہ روکیں گے،ذکر اللہ مجاہد

  آئی ایم ایف کی غلام حکومت کی پالیسیوں کا راستہ روکیں گے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (جنرل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے غربیوں اور سفید پوش طبقات کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ آٹا، چینی، گھی، سبزیاں، دالیں اور کھانے پینے کی تمام اشیاء غریبوں کی دسترس سے دور ہوچکی ہیں۔کم آمدن والے مزدور طبقات پر ہوشربا ٹیکسوں کا بوجھ انہیں زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز زانہوں نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی وفود سے حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت ہے جس میں پاکستان کی غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روزمرہ کی استعمال میں آنے والی تمام اشیاء پر ٹیکسوں کی بھر مار نے غربیوں سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے اور اس تباہی کی ذمہ دار خود تبدیلی سرکار ہے جس نے اقتدار سے قبل رنگین اور دلفریب نعروں اور وعدوں سے قوم کو بے وقوف بنا کر قرضوں اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

 ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی آئی ایم ایف کی غلام حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں کا راستہ روکے گی قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ تبدیلی سرکار اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر نے کے 

ساتھ نئے ٹیکس لگا کر عوام دشمنی کر رہی ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کر تی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...