ناموس رسالتؐ وناموس صحابہؓ کیخلاف سازشیں ناقابل برداشت ہیں، ممتاز اعوان 

ناموس رسالتؐ وناموس صحابہؓ کیخلاف سازشیں ناقابل برداشت ہیں، ممتاز اعوان 

لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے لاہوراخبار ماکیٹ کے باہر ورلڈپاسبان ختم نبوت کے احتجاج کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے اہانت صحابہ ؓ پر مبنی الفاظ اورصوبہ خیبرپی کے کے تعلیمی نصاب میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھنے جیسے اسلامی شاعر کی توہین پر سخت احتجاج کیا اورکہاکہ ان مقدس ہستیوں کی توہین کرنے سے 22کروڑاسلامیان پاکستان کے جزبات شدیدمجروح ہیں عمران نیازی اللہ تعالیٰ سے توبہ اور مسلمانوں سے معافی مانگیں علامہ ممتازاعوان نے کہاکہ ناموس رسالتؐ و ناموس صحابہ ؓ کیخلاف سازشیں ناقابل برداشت ہیں انہوں مطالبہ کیاکہ صوبہ خیبرپی کے تعلیمی نصاب سے نکالی گئیں ختم نبوت کی اہم شقیں دوبارہ بحال اور نصاب میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھنے کی تحریر ختم کی جائے بصورت دیگر حکومتی دین دشمن اقدامات سے پائی جانے والی شدید بے چینی اور اضطراب کسی بڑی دینی تحریک کا روپ دھار سکتی ہے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...