مریم نواز کی سیاست نہیں چلے گی  لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا‘ مسرت چیمہ

  مریم نواز کی سیاست نہیں چلے گی  لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا‘ مسرت چیمہ

لاہور(پ ر)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش کر کے پیشگی شرائط عائد کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے،کرپشن کرنے والوں سے کسی صورت گٹھ جوڑ نہیں کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) تقسیم کا شکار ہے۔

 اور مریم نواز کی پریس کانفرنس اور اپنے چچا او رپارٹی صدر پر تنقید اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے والد ملک و قوم کی خاطر نہیں بلکہ ملک و قوم کی دولت لوٹنے کی سزا کاٹ رہے ہیں اور اس طرح کی پریس کانفرنسوں سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی۔ مفاہمت اور ڈیل کے تمام کوششوں کی ناکامی کے بعد مریم نواز بوکھلاہٹ اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جو پریس کانفرنس میں ان کے چہرے سے صاف عیاں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بننے کے بعد ان کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ ماضی میں لئے گئے اربوں ڈالر کے قرضوں کا کوئی حساب کتاب موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ”موٹر وے مارکہ“سیاست نہیں چلے گی بلکہ انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا اور اسی سے ملک آگے بڑھے گا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...