پنجاب میں ا حتساب کمیشن کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے، چودھری عدنان

  پنجاب میں ا حتساب کمیشن کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے، چودھری عدنان

لاہور(جنرل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری ریونیو چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ا حتساب کمیشن کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے  پوری قوم کی جانب سے وزیر قانون راجہ بشارت کے پنجاب میں دس سال میں لوٹ مار کی تحقیقات کرنے کے لئے کمیشن بنانے کے اعلان کو بے حد سراہا جارہاہے، ن لیگ کے دس سال میں پنجاب میں جو لوٹ کھسوٹ ہوئی عوام اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اورسرکاری وسائل لوٹنے والوں کے سخت احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ وزیرقانون راجہ بشارت کے ن لیگ کے دور میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کااعلان وقت کا تقاضا ہے۔

، عوام نے اعلان کی پرزور تائید کی ہے، انہوں نے کہاکہ ہم نے کرپشن کے خلاف موثر لائحہ عمل مرتب کیا ہے اور حکومت پنجاب اپنے طو ر پر مالی بے ضابطگیوں کو منظر عام پرلائے گی اور ذمہ داروں کو سزا دلائے گی،لوٹ مار کی ہر سطح پر تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داروں کو ہر صورت سزا ملے گی 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...