اپوزیشن جماعتوں کے غیر جمہوری،ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے،سعید الحسن شاہ

  اپوزیشن جماعتوں کے غیر جمہوری،ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے،سعید الحسن ...

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے اور عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور قوم اس مشن میں ہمارے ساتھ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کررہی ہے اور مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے گئے ہیں۔ معاشرے کے پسماندہ اور محروم افراد کی معاونت حکومت کا نصب العین ہے۔ صحت، تعلیم، رہائش ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے اور اپوزیشن کا غیر فطری گٹھ جوڑ بہت جلد اپنے انجام کوپہنچ جائے گا۔ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف قوم کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے ہے اور اسی لئے اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کی سیاست کر رہی ہیں۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ہے۔ کرپشن کرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے عناصر آج کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔ سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا۔

 ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ ملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن فری نیا پاکستان بن کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بہت امیدیں ہیں اور 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے کہ کرپٹ عناصر کا بے لاگ احتساب ہو۔ ملک کو کنگال کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات کی حالت بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ عوام کے تعاون سے ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...