امریکہ کا پاکستان کو سی پی سی لسٹ میں شامل کرنا جارحیت ہے، اشرف جلالی

امریکہ کا پاکستان کو سی پی سی لسٹ میں شامل کرنا جارحیت ہے، اشرف جلالی

لاہور(پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے پاکستان میں مذہبی آزادی کے بارے میں اخبارات میں چھپنے والے بیان پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: امریکہ کا پاکستان کو سی پی سی (CPC) (خصوصی نگہداشت کی لسٹ) میں شامل کرنا جارحیت ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان سے مذہبی آزادی کے لحاظ سے مزید اقدامات کرنے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ ”مندوب“ کے تعیّن کے بارے میں مطالبہ پاکستان کی خود مختاری پر شدید حملہ ہے۔ ہمارے مذہب کے مطابق اقلّیّات کو اس قدر ہی مذہبی آزادی دی جا سکتی ہے جس قدر ہمارا مذہب اسلام اجازت دیتا ہے۔ چنانچہ اقلّیّات کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اس سے آگے کے امریکی مطالبات ہمارے مذہب میں مداخلت ہے جسے کبھی بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا 295Cکے غلط استعمال کے بارے میں بیان حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔ دراصل آزادیئ اظہار کی آڑ میں توہینِ رسالت امریکی ایجنڈا ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ امریکہ سرے سے توہینِ رسالت کی سزا قتل ماننے کو تیار ہی نہیں۔ 295Cکے غلط استعمال کا نعرہ امریکہ کا ایک بہانہ ہے، حقیقت میں وہ 295Cکو ہی ختم کرنا چاہتا ہے جس کی ہم پر زور مزاحمت کریں گے۔ یاد رکھیں 295C پاکستانی قانون بعد میں ہے اور قرآنی قانون پہلے ہے۔ توہینِ رسالت کی سزا قتل ہے اگرچہ اسے 295C کہا جائے یا نہ کہا جائے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا آسیہ ملعونہ کے بعد دیگر 40چالیس سے زائد گستاخوں کے رہا کرنے کا امریکی مطالبہ بہت بڑا ظلم ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ جیلوں میں بند توہینِ رسالت کے ملزموں میں کسی ایک نے بھی گستاخی نہ کی ہو۔ انہوں نے کہا حکمران امریکی دباؤ کو مسترد کر دیں۔ امریکہ گستاخوں کی رہائی سے پاکستان میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا امریکی وزیر کا آسیہ ملعونہ کی رہائی کی خبر کو سال کی سب سے بڑی اچھی خبر قرار دینا مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...